اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

اریجیت سنگھ کی سیاست میں انٹری، قریبی ذرائع نے بڑی خبر دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (30 جنوری 2026): جب سے مشہور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے بطور پلے بیک سنگر ریٹائرمنٹ کے اعلان کیا ہے تب سے ان کے سیاست میں آنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

اگر ان خبروں پر یقین کر لیا جائے تو اریجیت سنگھ نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن ان کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں متضاد افواہیں ہیں۔

اریجیت سنگھ کے قریبی ذرائع نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ گلوکار ریاست مغربی بنگال سے بہت گہرا لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ یقینی طور پر سیاست میں جا رہے ہیں، لیکن ابھی یہ طے نہیں کیا کہ اپنی الگ پارٹی بنائیں یا کسی جماعت کے ساتھ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اریجیت سنگھ کی آواز ان کی اصلی آواز نہیں؟ گلوکار کا بڑا انکشاف

قریبی ذرائع نے بتایا کہ اریجیت سنگھ عام لوگوں اور نچلے طبقے کی بہتری کیلیے کام کرنے کے بہت خواہشمند ہیں، اس کیلیے وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست ہی صحیح پلیٹ فارم ہے۔

گلوکار کے ایک دوست نے ان کو سادہ اور نیک دل انسان قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کروڑوں روپے کما لیے ہیں لیکن اپنے اوپر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرتے، وہ اپنی دولت کو خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کیلیے استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ 2011 میں موسیقی کے میدان میں آنے کے بعد سے بھارتی تفریحی صنعت سے ابھرنے والے سب سے زیادہ پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

اریجیت سنگھ نے رواں ہفتے بھارت اور غیر ملکی مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا تھا جب انہوں نے بطور پلے بیک سنگر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، مگر انہوں نے یہ بھی وضاحت دی کہ وہ گلوکاری سے اپنا تعلق ختم نہیں کر رہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں