The news is by your side.

Advertisement

دبنگ خان کی ناراضگی انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار ارجیت سنگھ نے معافی مانگ لی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سنگر ارجیت سنگھ نے اداکار سلمان خان سے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر معافی مانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف سنگر ارجیت سنگھ نے سلمان خان کی اداکاری کے حوالے کچھ غلط الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سیخ پا ہوئے اور پروڈیوسر سے اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں ارجیت سنگھ کا گانا نکالنے کا حکم دے دیا۔

A-post-1

غلط فہمی پیدا ہونے کے بعد معروف سنگر نے اُس رات کو ہونے والے واقعے اور اپنے اوپر لگے الزام کی صفائی دینے کے لیے سلمان خان سے بذریعہ میسج اور کال پر رابطہ کیا مگر انہیں مسلسل ناکامی کا سامنا رہا، جس کے گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے سلمان خان کے نام خط لکھ کر معافی طلب کر لی ہے۔

ارجیت سنگھ نے اپنے معافی نامے میں لکھا ہے کہ ’’نیتا امیانی کی پارٹی والی رات ان کے لیے بدقسمت رات ثابت ہوئی، انہوں نے کہا کہ اس رات جو بھی ہوا وہ غلط تھا، میری بات کا مقصد سلمان خان پر تنقید کرنا نہیں تھا‘‘۔

ارجیت سنگھ نے مزید کہا کہ ’’میں تو بھائی جان کے بارے میں کچھ کا سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے اپنے نقطہ نظر کو بیان کرنے کی کوشش کی مگر اُس میں ناکامی کے بعد اب عوامی سطح پر معافی مانگ رہا ہوں‘‘۔

arijit-singh-post-1

انہوں نے دبنگ خان سے التجائی انداز میں درخواست کی ہے کہ ’’آپ کی فلم کے لیے گانا کرنا ان کے بڑے خوابوں میں سے ایک خواب ہے، وہ چاہیں تو اپنی نئی فلم کا گانا کسی اور گلوکار کو دے دیں مگر میرے گانے کا مختلف انداز اپنی فلم میں ضرور شامل رکھیں، باقی آپ کا جو بھی فیصلہ ہو گا وہ قابل منظور ہوگا، میں آپ کی شخصیت سے متاثر تھا اور ہمیشہ رہوں گا‘‘۔
ارجیت سنگھ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تاحال اس حوالے سے سلمان خان سے کچھ نہیں سُنا اس لیے انہوں نے معافی نامے کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرکے اس امید کا اظہار کیا ہے معافی نامہ اُن کو ضرور موصول ہوجائے گا اور اگر سلمان خان کو کوئی بھی بات بری لگی ہوگی تو وہ نظر انداز کردیں گے۔

a-post-2

بالی ووڈ تجزیہ نگاروں کے مطابق سلمان خان کو ناراض کرنے یا ان کی نظر سے گرنے سے کسی بھی اداکار، اداکارہ یا گلوکار کو انڈسٹری میں زوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں ارجیت سنگھ کی قسمت کتنی خوش قسمت ثابت ہوتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں