ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

عریشہ رضی نکاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر غصے میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عریشہ رضی خان نکاح کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے پر غصے میں آگئیں۔

اداکارہ عریشہ رضی خان کی گزشتہ روز اچانک سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح خوشگوار حیرت تو مبتلا ہوئے ہی خود اداکارہ بھی سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔

اسٹوڈیو 86 کی جانب سے انسٹاگرام پر عریشہ رضی کے نکاح کی ویڈیو شیئر کی گئی مذکورہ اسٹوڈیو نے ہی اداکارہ کے نکاح کا ایونٹ کور کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Studio86 (@studio86th)

- Advertisement -

عریشہ رضی کے نکاح کی ویڈیو اُن کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس پر اداکارہ اسٹوڈیو کی اس حرکت پر شدید غصہ ہوئیں۔

عریشہ رضی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں کہا کہ آپ سبھی لوگ میرے نکاح کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں لیکن یہ ایک نجی تقریب تھی اور یہ بےحد شرم کی بات ہے کہ اسٹوڈیو نے میری پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SARA ALI (@sarasalonandspa_)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کمپنی نے صرف ویوز کے لیے میری اجازت کے بغیر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

دوسری جانب اسٹوڈیو نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عریشہ رضی کو کیے گئے وائس میسیجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اداکارہ سے اجازت مانگی تھی اور اداکارہ نے میسیج دیکھ لیا تھا جس کا مطلب یہی تھا کہ اُنہیں ویڈیو پوسٹ کرنے سے مسئلہ نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Studio86 (@studio86th)

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل عریشہ کے نکاح کی ویڈیو اور تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں