منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عریشہ رضی نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ 12 جولائی 2026 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ننھی پری کا نام امائرہ انصاری کھا ہے۔

پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ ’میرے صاحبزادے عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھی فنکاروں نے بیٹی کی آمد پر عریشہ رضی خان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ننھی امائرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی اور عبداللہ فرخ 2024 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش مارچ 2025 میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عبدالدیان رکھا تھا۔

یاد رہے کہ عریشہ رضی خان نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں