جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

ٹنڈولکر کے بیٹے کی شادی کی تیاریوں کا آغاز، تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے سابق عالمی شہرت یافتہ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر اور ان کی منگیتر ثانیہ چندوک کی شادی 5 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ارجن ٹنڈولکر کی منگیتر ثانیہ چندوک ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔ ارجن اور ثانیہ کی منگنی اگست 2025 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات 3 مارچ سے شروع ہو کر چند دنوں تک جاری رہیں گی اور زیادہ تر ممبئی مرکز رہے گا، یہ ایک نجی تقریب ہوگی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ کرکٹ کے چند منتخب شخصیات شامل ہوں گی۔

ٹنڈولکر نے حال ہی میں منگنی کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ارجن کی منگنی ہوگئی ہے اور ہم سب اس موقع پر خوش ہیں۔

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

سچن کا اپنے بچوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیشہ خوابوں کے پیچھے جائیں کیونکہ یہی حقیقت بنتے ہیں۔ زندگی اور کرکٹ میں، عمل پر اعتماد رکھیں، نتائج خود ملیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں