بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے اور ثانیہ چندوک شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے صاحبزادے ارجن اور ثانیہ کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں عزیز و اقارب سمیت دوستوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ہائی پروفائل شادی کی تقریب میں اسپورٹس، انٹرٹینمنٹ اور سیاسی افراد بھی موجود تھے۔
ارجن ٹنڈولکر بھارت کی انڈر 19 ٹیم سے کھیل چکے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں انہوں نے ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی ہے۔
Arjun Tendulkar, the son of Sachin Tendulkar, got married to Saaniya Chandhok today in Mumbai.❤️
Congratulations to Arjun and Saaniya. Best wishes for a happy life together. pic.twitter.com/HhkU9is64F
— ⁴⁵ (@rushiii_12) March 5, 2026
یہ پڑھیں: ارجن ٹندولکر کی مہندی میں والد سچن اور انجلی کی ویڈیو وائرل
ان کی اہلیہ ثانیہ چندوک معروف صنعتکار روی گھائی کی پوتی اور انٹرپرینیور ہیں۔
شادی کی تقریب میں بی سی سی آئی سے سیکریٹری جے شاہ، سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، پرساد، اجیت اگرکار، پرگیان اوجھا، محمد کیف، پیوش چاؤلہ، راجیو شکلا، اور یوسف پٹھان بھی موجود تھے۔
بالی ووڈ سے امیتابھ بچن نے اہلیہ جیا اور بیٹے ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے نے بھی شادی میں شرکت کی، شاہ رخ خان کی فیملی، عامر خان، آشا بھوسلے، سونو نگم بھی وینیو میں شریک تھے۔
مکیش امبانی نے اہلیہ نیتا امبانی کے ساتھ شرکت کی جبکہ ان کے بیٹے آکاش اور شلوکا امبانی بھی موجود تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


