پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

آج راشد منہاس کا یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا بھرپور خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

مسلح افواج اور عسکری قیادت نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی آج 52 ویں برسی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، عسکری قیادت نے راشد منہاس کو ان کے یوم شہادت پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سروسز چیفس نے کہا کہ قوم کو وطن عزیز کے لیے جانیں قربان کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے، راشد منہاس کی شہادت مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی داستانوں میں سے ایک ہے۔

افواج کے سربراہان کا کہنا تھا کہ راشد منہاس نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی عظیم روایات کو سربلند کیا۔

واضح رہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں