The news is by your side.

Advertisement

مسلح شہری نے بیٹے کو یرغمال بنالیا

ملتان: پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے شہر جتوئی میں مسلح شہری نے بیٹے کو ہی یرغمال بنالیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز ساجد آربی کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے تھانہ شہر سلطان کی حدود میں سیف اللہ نامی شخص نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے بیٹے کو یرغمال بنا لیا۔

سیف اللہ نامی شخص ڈیڑھ ماہ کے بچے کو لے کر چھت پر چڑھ گیا اور لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد تھانہ شہر سلطان کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرپھرے شہری سے بات چیت کرنے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کی درخواست پر سیف اللہ نے بات چیت سے انکار کردیا، بعد ازاں ڈی ایس پی کی نگرانی میں چار تھانوں کی پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک پولیس کو مسلح شخص کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اعلیٰ افسران مسلسل بات چیت کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں