راولپنڈی: بے نظیر اسپتال کی ایمرجنسی میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کردی،نتیجے میں خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اسپتال کی ایمرجنسی میں پیش آیا جہاں کچھ افراد کھلم کھلم اسلحہ لے کر اندر داخل ہوئے اور اپنے مخالفین کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس میں خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو اسی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے دونوں افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی جس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹر کے مطابق مضحکہ خیز بات ہی ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں کیمرے لانے کی تو اجازت نہیں ہے لیکن مسلح افراد دندناتے ہوئے اسلحہ اندر لانے میں کامیاب ہوگئے۔