کوئٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی ایک ٹی وی کی لائیو نشریات جاری تھیں کہ اچانک ایک مسلح گینگ اندر دندناتا ہوا داخل ہوا اور سب کو یرغمال بنا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں، منگل کے روز جرائم پیشہ افراد کے ایک گروپ نے نجی نیوز چینل پر اس وقت قبضہ کیا جب لائیو براڈکاسٹ جاری تھی۔
حملہ آور پستولوں، رائفلز اور بارودی مواد سے لیس تھے، اندر داخل ہوتے ہی وہ چیخنے چلانے لگے، اور کئی فائر بھی کیے، اس وقت نیوز پروگرام ملک کے ہزاروں گھروں میں دیکھا جا رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا، جب کہ تمام نقاب پوش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی تعداد 13 تھی، اور ان پر دہشت گردی کا مقدمہ کیا جائے گا۔
Armed gang storms Ecuador TV station pic.twitter.com/RjnElSWcAz
— Near Deaths (@Neardeathstv) January 10, 2024
#ÚltimaHora Hombres armados y encapuchados toman instalaciones del canal 10 en #Ecuador para dar un pronunciamiento
Sometieron a periodistas y colaboradores pic.twitter.com/1fyp9yyCZt
— Manuel Lopez San Martin (@MLopezSanMartin) January 9, 2024
حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیلی ویژن اسٹیشن پر قبضے کے پیچھے کون تھا، یا حال ہی میں اس جنوبی امریکی ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے دوسرے حملوں کے پیچھے کون تھا، تاہم انھوں نے ایکواڈور کے منشیات کے سب سے طاقت ور گروہ کے 2 رہنماؤں کے جیل سے فرار ہونے کی طرف اشارہ کیا۔
CAPTURADOS
Como resultado de la intervención en @tctelevision #GYE, nuestras unidades policiales hasta el momento logran la aprehensión de varios sujetos e indicios vinculados al ilícito.
Posterior más detalles… pic.twitter.com/tPq7FfaGcM
— Policía Ecuador (@PoliciaEcuador) January 9, 2024
واضح رہے کہ ایکواڈور میں گینگ لیڈر کے جیل سے فرار اور بعد میں قتل کے بعد امن و امان کی صورت حال خراب ہوئی ہے، چھ دیگر جیلوں میں بھی صورت حال بگڑ گئی، قیدیوں نے محافظوں کو یرغمال بنایا، گینگ لیڈر اڈولفو میکیاس منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا اور ایک جیل سے ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقلی سے پہلے فرار ہو گیا تھا، مسلح افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کیا اور ایک پولیس کار کو بھی دھماکے سے اڑایا۔
ان حالات کو دیکھتے ہوئے ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے ساٹھ دن کی ایمرجنسی نافذ کی اور 22 گروہوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک ’اندرونی مسلح تصادم‘ کی حالت میں ہے، انھوں نے مسلح افواج کو حکم دیا کہ ان گروہوں کو ختم کر دیا جائے۔