اشتہار

فوٹیج: بے لگام ڈاکوؤں کا پیدل گشت، شہریوں سے لوٹ مار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بے لگام ڈاکو پیدل گشت کر کے بے خوفی سے شہریوں سے لوٹ مار کرنے لگے ہیں۔

کورنگی نمبر ساڑھے 3 میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے پے درپے ڈکیتی کی وارداتیں کیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے، جس میں 3 ڈاکوؤں کو گلی میں بغیر کسی سواری کے داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے گلی سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار شہری کو اسلحے کے زور پر روکا، اور اس سے سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، شہری سے لوٹ مار کے بعد بھی ڈاکو فرار نہیں ہوئے بلکہ موقع پر موجود رہے۔

فوٹیج کے مطابق کچھ دیر بعد ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری گلی میں داخل ہوا، ڈاکوؤں نے دوسرے شہری سے بھی موبائل فون چھینا اور اس کے بعد فرار ہو گئے۔

گھر سے ملنے والی 5 افراد کی لاشیں : خط اور کزن کے بیان نے سوالات کھڑے کردیے

دریں اثنا، گلشن حدید میں موبائل فون کی ایک دکان میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس میں چور تالے توڑ کر دکان کا صفایا کر گئے، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں چوروں کو تالے توڑتے ہوئے دیکھا گیا، 4 چور دکان میں داخل ہو کر موبائل فون نقدی لے کر فرار ہو گئے، دکان مالک کے مطابق چور دکان سے 80 لاکھ سے زائد کے موبائل فون اور نقدی لے گئے ہیں۔

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں