منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ارمینہ کی ایک اور غیر ملکی فلم

اشتہار

حیرت انگیز

فلم جانان میں مرکزی کردار ادا کرنے والی باصلاحیت اداکارہ ارمینہ رانا خان کو ایک اور غیر ملکی فلم میں سائن کرلیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ہی اپنی ایک اور غیر ملکی فلم دی ایکیلیز پروپوزل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

پاکستانی سینما میں مختصر عرصے میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی ارمینہ رانا خان نے فلم جانان اور بن روئے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کی نئی برطانوی فلم رئیل ٹارگٹ میں وہ ایک سیکرٹ ایجنٹ ولسن کا کردار نبھائیں گی جو ایک خطرناک مشن پر کینیڈا سے لندن بھیجی جائے گی۔

armeena-2

armeena-3

ارمینہ فی الحال ایک اور فلم دی ایکیلیز پروپوزل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ارمینہ روبوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ فلم مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روبوٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ارمینہ اس سے قبل ایک اور برطانوی فلمررائتھ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس فلم کو سنہ 2013 میں کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں