تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

آرمینیا: دارالحکومت یریوان میں بس دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

یریووان: آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں مسافر بس میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ٰ

حکام کے مطابق بم سیٹوں کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریب واقع آرمینیا میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت زوردار تھا جس نے بس کو ہلا کر رکھ دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم دھماکے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ واقعے میں دہشت گردی کا عنصر شامل ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ناگورنو کارباخ کے علاقے کے تنازعہ پر آرمینیا اور آذر بائیجان کی فوجیں ایک خونی لڑائی لڑ چکی ہیں جس میں سو کے قریب اموات ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -