تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اداکارہ ارمینا خان کے ساتھ غیر اخلاقی زبان سوشل میڈیا صارف کو مہنگی پڑ گئی

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود ایک صارف نے ارمینا خان کو مخاطب (مینشن) کر کے غیر اخلاقی زبان استعمال کی جس پر اداکارہ شدید غصہ ہوئیں۔

پاکستانی اداکارہ نے مذکورہ ٹویٹس کے خلاف آواز اٹھائی اور کرارا جواب دیا تو صارف نے تمام ٹویٹ حذف کردیے مگر ارمینا نے بروقت ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ہی ٹویٹس کے اسکرین شارٹ لے کر انہیں دوبارہ شیئر کیا تاکہ مذکورہ شخص کا چہرہ دکھا سکیں۔

ارمینا خان نے صارف کی بدتمیزی اور غیر اخلاقی زبان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایسے لوگوں کو کون معلومات فراہم کرتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کی نظر میں ماں، بہن اور بیٹی کی کوئی عزت نہیں ہوتی ، کسی بھی اولاد کو والدین کبھی ایسی تربیت نہیں دے سکتے کیونکہ اس طرح کے لوگ معاشرے کے لیے بہت بڑی برائی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے دیگر صارفین کو آگاہ کیا کہ مذکورہ آئی ڈی نے اپنے تمام ٹویٹس ختم کردیے مگر ارمینا نے بات یہاں ختم نہیں ہونے دی اور دیگر مداحوں کو مطلع کیا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے شخص کو تلاش کرلیا گیا اور اب اسے متعلقہ سرکاری ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔

ارمینا نے سماجی رابطے پر دیگر صارفین کو مشورہ دیا کہ آئندہ اگر اُن کے ساتھ اس طرز کا کوئی واقعہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کروائیں کیونکہ یہ جرم ہے جسے سائبر کرائم کہا جاتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ دنیا کے تمام اچھے لوگ موجود ہیں، آپ کسی بھی صورت غیر اخلاقی زبان برداشت نہیں کریں‘۔

Comments

- Advertisement -