تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آرمینیا: مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار

یریوان: آرمینیا میں مسافروں سے بھرا طیارہ گرنے سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ کوٹک صوبے کے جاربر گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں بی 55 نامی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی۔

آرمینیا کے ہنگامی حالت کی وزارت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دو چالیس پر اطلاع ملی کہ کوٹک صوبے میں جاربر گاؤں کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس میں خوفناک آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان جنگ؛ روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچی اور جلی ہوئی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

فائر بریگیٖڈ اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے بھی جائے حادثے پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ کو بجھایا، فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلم نہیں ہوسکی ہے، آزادانہ تحقیقات کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -