نیویارک: امریکی ریاست نیوجرسی کے ہائی وے پر اچانک ڈالروں کی بارش ہونی لگی، شاہراہ پر نوٹ پڑے دیکھ کر لوگوں نے جمع بھی کیے مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب سڑک پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس کے ڈالرز نوٹ بکھر گئے۔
شاہراہ سے گزرنے والے کچھ لوگ تو ڈالر کی بارش کو دیکھتے رہے مگر متعدد افراد نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا وہ اپنی گاڑیوں سے اترے اور سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کر کے فرار ہوگئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کمپنی ایک بینک سے دوسرے بینک نوٹ کی ترسیل کررہی تھی کہ اسی دوران گاڑی کا دورازہ کھل گیا اور ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ بینک عملے کی نشاندہی کے بعد ڈالرز کی مذکورہ سیریز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔
حکام کا کہنا تھاکہ ’سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جیسے ہی کوئی شہری انہیں خریدنے کے لیے جائے گا تو ہمارے پاس اطلاع موصول ہوجائے گی‘۔
Approx 8:30am ERPD received calls of an armored truck spilling cash along Rt 3 West, motorists exited vehicles attempting to remove cash causing multiple MV Crashes. Detectives are investigating. We ask any person with info or video of this incident, call ERPD 201-438-0165
— East Rutherford Police (@ERutherfordPD) December 13, 2018
ہائی وے پر اچانک گاڑی روک کر ڈالر جمع کرنے کی کوشش کے دوران کئی گاڑیوں کا حادثات بھی پیش آئے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔