کراچی : کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت لے جانے کیلئے بکتر بند گاڑی عزیز بھٹی تھانے پہنچادی گئی ، پولیس عدالت سے کیپٹن(ر)صفدر کا ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت لے جانے کیلئے لیے خصوصی گاڑی طلب کی گئی تھی ، جس کے بعد بکتر بند گاڑی عزیز بھٹی تھانے پہنچادی گئی ہے۔
کیپٹن(ر)صفدر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں پولیس عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کرے گی۔
ن لیگی وکلا نے کاغذات تیارکرلئے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرپرمقدمہ بد نیتی پرمبنی ہے، پی ایم ایل ن لائرزونگ کے وکلاعدالت میں پیش ہوں گے، وکلاکی جانب سےپولیس کوریمانڈلینےسےروکنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے تھانے میں کیا ناشتہ پیش کیا گیا؟
کیپٹن(ر)صفدر نے وکالت نامے پر دستخط کردیے جبکہ مریم نواز نے وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم ن لیگی وکلاکی ٹیم وکالت نامہ لیکر سٹی کورٹ روانہ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مریم نواز کی شاہد خاقان،محمد زبیر، مفتاح اسماعیل ودیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں۔
یاد رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی۔
کیپٹن(ر)صفدرکو تھانے منتقل کرتے ہی پولیس نے موبائل فون تحویل میں لئے ، انھیں ناشتےمیں دودھ پتی چائے،بیکری کےبسکٹ پیش کئےگئے، ایس ایچ اوعزیز بھٹی اور انویسٹی گیشن آفیسر کیپٹن(ر)صفدر کے ساتھ موجود رہے۔