The news is by your side.

Advertisement

سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ

کوئٹہ :  پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے دوران آپریشن میں شبقدر سے تعلق رکھنے والے کیپٹن روح اللہ نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

rooh-1

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے داخلے کے اطلاع پر کیپٹن روح اللہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران کیپٹن روح اللہ نے جوان مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن پر قربان ہوگئے۔

captijn

شہید روح اللہ کا تعلق ایس ایس جی یونٹ سے تھا۔

rooh-2

شہید روح اللہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور ان کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھی، شہید کپٹن روح اللہ کی میت تاحال آبائی علاقے منتقل نہیں کی گئی ۔ انکے گھر تعزیت کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔


مزید پڑھیں :  کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 61اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی کارروائی میں 3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں