پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اور غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جبکہ جغرافیائی اورآبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش جاری ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے خطے کی سیکیورٹی کوشدیدخطرات لاحق ہیں۔

- Advertisement -

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں