راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا یوم خواتین پر کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں، مسلح افواج میں خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین اپنابھرپورکرداراداکررہی ہیں، شہداکےاہل خانہ سےتعلق رکھنےوالی خواتین کابہت بڑاکردارہے اور پاکستان کی عظیم خواتین بھرپورذمہ داری سےملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں۔
“Contributions of women on duty in uniform, at household and especially the ones of martyrs’ families are greatly valued. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 8, 2019
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ مسلح افواج کےآئیٹی،انجینئرنگ،کمیونیکشن ،قانون اورآئی ایس پی آرکاحصہ ہیں، انھوں نے پیراجمپزکرکےبھی تاریخ رقم کی اور مسلح افواج میں رہ کرخواتین وطن کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن پرمحترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی جدوجہد میں فاطمہ جناح قائداعظم کے ساتھ کھڑی رہیں، ملک کی ترقی کے لیے خواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے، خواتین کو محفوظ، سازگارماحول فراہم کرنے کےعزم کودہراتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔