تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے جبکہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کی توثیق ہونے والے دہشت گرد امام بارگاہ پاراچنار پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 26 سویلین سمیت 34 افراد کو قتل 133 کو زخمی کیا تھا۔

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں عاشق خان، رشید خان، جنت کریم، ابو بکر، انور خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غلام حبیب، عبدالغفور، دہشت گرد درواز خان، مبارک زیب کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے، دہشت گرد درواز خان، مبارک زیب امن کمیٹی پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ سہولت کار ایوب خان کی سزائے موت میں توثیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، سنگین واقعات میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی جبکہ پانچ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -