جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

آرمی چیف / وزیراعظم آج ہوشاب کے دورے پرہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف آج بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں پاک چین راہداری منصوبے کے گوادر – تربت – ہوشاب سیکشن کا افتتاح کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک چین اقتصادی راہدری کے منصوبے کا جائزہ لینے ہوشاب پہنچےجہاں انہوں نے سڑکوں کی تعمیرکامعائنہ کیا۔

سی پیک منصوبےکےتحت بلوچستان میں آٹھ سوسترکلومیٹرطویل سڑک تعمیرہوگی جس میں سے چھ سو بتیس کلومیٹرطویل شاہراہ ڈیڑھ سال میں تعمیرکرلی گئی۔ یہ سڑک پاک فوج کےانجینئرز اورایف ڈبلیواو تعمیرکررہے ہیں۔

آرمی چیف راحیل شریف نے ہوشاب میں گورنر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کی اور اس سے قبل نو تعمیرسڑک کا معائنہ بھی کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں