تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آرمی چیف پاک چین راہداری کی سیکیورٹی پر تبادلۂ خیال کرنے چین پہنچ گئے

بیجنگ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ کے ٹویٹر پیغام کے مطابق جنرل راحیل شریف دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے.

جنرل راحیل شریف نے بیجنگ پہنچنے پر چینی آرمی چیف کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پراپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں نئے چینی آرمی ہیڈ کوارٹرز کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارک باد دی.

چین کے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اپنے ہم منصب سے ملاقات میں باہمی فوجی تعاون اور تربیتی امور سمیت دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے امور بھی زیر غور آئے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف نے گذشتہ ماہ بھارت پرالزام لگایا تھا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے.

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اثرات کی کانفرنس پرخطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاک چین راہداری کی صورت دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاشی اشتراک کی اہمیت کے خطے کے کچھ عناصر میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے.

جنرل راحیل شریف نے بھارتی انٹیلی جنس کے بارے میں کہا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم کسی کو بھی پاکستان کے کسی بھی حصے میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرنے اوردہشتت گردی کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا تھا کہ محاذ آرائی کو چھوڑ کر باہمی تعاون پر توجہ دینی چاہیے.

واضح رہے کہ مارچ میں پاکستانی حساس اداروں کی جانب سے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کیا تھا، جس نے دہشتگردی کی کاروائیوں کا اعتراف کیا تھا.

بھارت کی جانب سے بعد میں اعتراف کیا گیا تھا کہ گرفتار بھارتی بحریہ کا سابق اہلکار تھا.

Comments

- Advertisement -