site
stats
پاکستان

وطن کے دفاع میں بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں مثالی ہیں، آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کی حفاطت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والے دو روزہ بلوچ رجمنٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی حفاظت کے دوران جانوں کی قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کی کئی سالوں پر مشتمل بہترین کارکردگی کی تعریف کی اور اسے پاک فوج کا متحرک، ماہر اور ہراول دستہ قرار دیا اور اس کانفرنس سے پیشہ وارانہ مہارت اور ہمت کے اعلیٰ ترین معیار کے حصول کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے بلوچ رجمنٹ نے کلیدی قرار ادا کیا ہے اور سرزمینِ مقدس کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ شہداء کے خون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بولچ رجمنٹ کانفرنس سے قبل پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادروطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا بلوچ، رجمنٹ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران بشمول سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل اشفاق پرویز کیانی، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید اور سابق جنرل راشد محمود وائیں بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top