فیلڈ فارمیشن افسران شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں،آرمی چیف کی ہدایت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع پر شہداء پر فیلڈ فارمیشن افسران کو ہدایت کی کہ شہدا کے گھروں میں جائیں اور ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 213 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔
CCC.Evolving geo-strat envmt & progress of op RuF discussed.Martyrs of Pak paid rich tribute on the eve of Def & Martyrs Day 18. COAS directed that field formations should reach out to families of martyrs in their respective areas as mark of respect & ack their great sacrifices. pic.twitter.com/QU62rwSi3F
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 4, 2018
یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کیا تھا کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع وشہداء پر شہیدوں ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ، بسوں،ویگنوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں اوراسٹیشنوں اور تمام ائیر پورٹس پر بھی شہداء کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔
میجر آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں۔