تازہ ترین

آرمی چیف کی قندھار حملے کی مذمت، افغانستان میں امن کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم طویل عرصے سے بے امنی کے شکار  افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قندھار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان اور دیگر سیکیورٹی فورسزکو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے.

یاد رہے کہ آج افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے  دہشت گرد دھماکے میں صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور گورنر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چند خبررساں اداروں کی جانب سے گورنر کی ہلاکت کی  اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان، گورنرقندھارسمیت اہم شخصیات دہشت گرد حملے میں ہلاک

مزید پڑھیں: پاکستان کی قندھار حملے کی مذمت، افغان جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا ، البتہ وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا.

یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں.

Comments

- Advertisement -