site
stats
پاکستان

آرمی چیف کا افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پرافسوس کا اظہار

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں حالیہ دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردی کو دنیا کا مشترکہ مسئلہ قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیوال سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی، دہشت گردوں کی سرکوبی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ خود کش دھماکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سب سے قیمتی ہے اور دکھ کے اس لمحے میں پاک فوج افغانستان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاکستان گزشتہ کئی عرصوں سے دہشت گردی کا شکار رہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فو اور پاکستانی عوام نے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں افغانی سفیر ڈاکٹر عمر نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top