The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کا علی رضاسدپارہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ لگنے والی چوٹ سے جاں بر نہ ہو سکے اور اسکردو میں انتقال کر گئے۔ علی رضا سدپارہ رواں ماہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 56 برس تھی۔

سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں سمیت 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں کو 17 بار سر کیا تھا، علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما 17 مئی کو صبح معمول کی پریکٹس کے دوران پہاڑ سے پھسل کر زخمی ہوئے تھے، آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!

Comments

یہ بھی پڑھیں