ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی آسٹریلین سیاسی وعسکری قیادت سےملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی آسٹریلین سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کی، ملاقات میں آسٹریلین عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستانی عوام اورفوج کے کردارکی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین ایئرچیف ، سیکریٹری اور آسٹریلین سینیٹ کمیٹی برائےامورخارجہ کےسربراہ سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ باہمی دفاعی تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے اور علاقائی روابط اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آسٹریلین عسکری اور سیاسی قیادت نے پاکستانی عوام اورفوج کےکردارکی تعریف کی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین جوائنٹ آپریشنز فور پلاننگ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔


مزید پڑھیں : آرمی چیف قمرباجوہ کی آسٹریلیا آمد پر پُرتپاک استقبال


یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، آسٹریلیا پہنچنے پر کینبرا میں ڈیفنس ہیڈ کوارٹر آسٹریلیا آمد پر آرمی چیف قمر باجوہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا بعد ازاں آسٹریلوی آرمی چیف، آسٹریلوی نیول چیف اور آسٹریلوی وزیر داخلہ و وزیر دفاع نے بھی پاک فوج کے سربراہ قمر باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں آرمی چیف قمر باجوہ کا خطے کو درپیش مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں کی جانب سے دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں