تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

لاہور : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکورہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی افسران سے ملاقات کی، جنرل (ر)راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ لاہورپہنچ گئے، جہاں انھوں نے کورہیڈکوارٹرمیں حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی افسران سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا اور امن کیلئےکوششوں،درپیش چیلنجزپربھی روشنی ڈالی۔

ترجمان کے مطابق شرکا نے آرمی چیف کومختلف پہلوؤں پرتجاویزدیں، جنرل (ر)جہانگیرکرامت،جنرل (ر)احسن سلیم ، جنرل (ر)طارق مجید،جنرل (ر)راشد محمود،جنرل (ر)راحیل شریف ملاقات میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں : کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

یاد رہے عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔

Comments

- Advertisement -