جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

آرمی چیف کا لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور کیو ایم جی لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اورترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اعلیٰ معیار کی سہولتوں اور خدمات کے لیے عزم کو سراہا اور مقامی سطح پر ترقیاتی، تزئین و مرمت پروگرامز کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ون ونڈو آپریشن کے تحت آپریشنل کارکردگی بڑھانے کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی تھی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں