site
stats
پاکستان

ایشیاء کا سب سے بلند پاکستانی پرچم واہگہ بارڈر پر لہرا دیا گیا

لاہور: واہگہ بارڈ پر ایشیاء کا سب سے بلند پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا جس کا افتتاح آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ایشیاء کا سب سے بلند پاکستانی پرچم لہرایا گیا جس کی اونچائی 400 فٹ بلند ہے، پرچم کشائی کی تقریب میں شریک شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

واہگہ بارڈر میں لہرایا گیا پاکستانی پرچم جنوبی ایشاء کا سب سے بلند جبکہ دنیا کا آٹھواں بڑا پرچم ہے، اب پاکستانی پرچم بھارت کے سرحدی علاقے میں تاحد نگاہ دیکھا جاسکے گا۔

پڑھیں: اونچا جھنڈا لہرانے کا بھارتی خواب چکنا چور

واضح رہے بھارت نے سرحدی علاقے کے قریب کئی بار ایشیاء کا سب سے بڑا پرچم لہرانے کی کوشش کی مگر اُسے ہر بار ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، مودی سرکار کی جانب سے لگایا جانے والا بھارتی پرچم تیز ہوا برداشت نہیں کرسکا اور مودی سرکار کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top