پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جوانوں اورشہریوں کی قیمتی جانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ جوانوں اورشہریوں کی قیمتی جانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، مردم شماری کا عمل ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے بیان میں کہا کہ لاہور خودکش حملے میں شہید فوجی اورسویلین مردم شماری ڈیوٹی پرتھے، مردم شماری قومی ذمہ داری ہے، جوانوں اورشہریوں کی قیمتی جانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

آرمی چیف نے کہا مردم شماری کا عمل ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، پاک سرزمین سے دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے، جان قربان کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ کیساتھ  کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

انکا مزید کہنا تھا کہ فوجی اہلکار وں اور مردم شماری کے اہلکاروں کی شہادت بلا شبہ عظیم قربانی ہے ،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔


مزید پڑھیں : لاہور:بیدیاں روڈپر وین کے قریب دھماکا،4فوجی اہلکاروں سمیت6افرادشہید


 یاد رہے آج علی الصبح لاہور بیدیاں روڈ پر وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4فوجی اہلکاروں سمیت مردم شماری عملے کے 2افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور پیدل چل کر وین کے پاس پہنچا، دھماکے میں آٹھ سے دس کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا،  حملے آور کا سر مل گیا ہے، جس جگہ دھماکہ ہوا وہ علاقے میں مردم شماری کا چوتھا پوائنٹ تھا، صبح سویرے دکانیں بندپر زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں