راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صاف الفاظ میں دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے فوجی حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل، سی ڈی ایف آسٹریلیا جنرل اینگس جان کیمبل، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور چینی سفیر یاؤژنگ سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
COAS had tel comm with Comd USCENTCOM, CDS UK, CDF Australia and Ambs of US, UK & China in Pak. Prevailing stand off between Pakistan & India & its impact on peace & stability in the region & beyond discussed. “Pak shall surely respond to any aggression in self defence”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 1, 2019
آرمی چیف نے امریکی فوجی حکام اور سفیروں سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، آرمی چیف نے خطے کے امن واستحکام پر ممکنہ منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: ہم نے مؤثر جواب دے دیا، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے گا: آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں۔