منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور  جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایل اوسی کے نوسیری سیکٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نوسیری سیکٹر میں متعین افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں