اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی صدر کی عرب اسلامک امریکن سمٹ سے خطاب پربات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ امریکی صدر کی عرب اسلامک امریکن سمٹ سے خطاب پربات چیت کی گئی۔
PR274/17
US Amb met COAS."Our soil is not being used for T activities agnst any other cty nor 'll we tolerate any such action angst Pak"COAS pic.twitter.com/iA84m4Wa0A— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 22, 2017
ملاقات کے دوران امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی قربانیاں اور کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے سے متعلق آرمی چیف کا بیان قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محفوظ، مستحکم اور ترقی کرتا افغانستان ہمارے مفاد میں ہے۔