The news is by your side.

Advertisement

دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، آرمی چیف

کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں، ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہونے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ، سی پیک روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان آرمی کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے، ہمارے دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مجھے فخر ہے آج بلوچستان کے عوام کی خوشی اور کامیابی میں شریک ہوں کم لوگوں کو پتا ہوگا کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے، آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے وہ بھائی جو نہ سمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہیں، ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج کی کمان سنبھالتے ہی بلوچستان کا تیسرا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام دل کے قریب ہیں۔


مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے


انکا کہنا تھا کہ پاک فوج اورسیکیورٹی کے ادارے ملک کی یکجہتی کے ضامن اورعلامت ہیں، صوبے میں امن وامان کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،آرمی چیف فوج صوبے میں تعلیم اور سماجی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

جنرل قمر باجوہ کا کہنا کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے اور پاک فوج قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں