تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارتی قیادت کے بیان کا بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کور کمانڈر راولپنڈی نےاستقبال کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے خطاب کیا، انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، لیکن بھارتی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے گئے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پوری طاقت اور قوم کی حمایت سے جواب دے گی، دشمن کی جانب سے اگر کسی غلط فہمی میں جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رکھ چکری سیکٹر میں تعینات جوانوں اور افسروں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار ہے، ،بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلائے۔

Comments

- Advertisement -