تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آرمی چیف نے امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشہورقوال امجد صابری کے قاتلوں سمیت 10دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے، تمام دہشت گردسنگین نوعیت کےدہشت گردحملوں میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گردوں میں مشہورقوال امجد صابری کے قاتل اسحاق اور عاصم کیپری بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پانچ دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی توثیق بھی کی، تمام دہشت گردسنگین نوعیت کےدہشت گردحملوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں  میں اسحاق اور عاصم،عریش خان،رفیق، حبیب الرحمان ، فیاض،اسماعیل شاہ،فضل محمد،علی ولد محمدعلی،حبیب شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پی سی ہوٹل حملے، معصوم شہریوں کے قتل اور پاک فوج کے افسروں پر حملوں اورقتل میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ امجد صابری 22جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سانحہ صفورا، سبین محمود قتل کیس اور چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ملزمان کے خلاف تیزی سے مقدمات کی سماعت کی جائے اور ملزمان کوفی الفور منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -