تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور: آرمی چیف کی جنرل اسپتال آمد، زخمیوں کی عیادت

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے جنرل اسپتال میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور کے جنرل اسپتال پہنچے اور گزشتہ روز ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف نے زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ملک کے لیے جان نچھاور کر دینا سب سے مقدس قربانی ہے۔

آرمی چیف کی اسپتال آمد کے موقع پر اسپتال کے اطراف میں اور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ، 28 افراد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد آرمی چیف کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سیکیورٹی پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب میں سیکیورٹی صورتحال اور رینجرز آپریشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس حوالے سے آرمی چیف کو بریفنگ دی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -