تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمے داری تک محدود کر دیا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمے داری تک محدود کر دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلف نیوز کو تفصیلی انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمے داری تک محدود کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ طویل مدت تک فوج کے وقار کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ فوج کے غیر سیاسی رہنے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی اور پاکستان میں سیاسی نظام مستحکم ہوگا۔ غیر سیاسی رہنے کی وجہ سے فوج کے عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

ٓرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن میں نے پاکستان میں فوج کو سیاست کے انتشار سے بچانا سمجھداری سمجھا اور جھوٹے بیانیے، پروپیگنڈے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ یہ جمہوری اقدارکو دوبارہ زندہ کرنے اور مضبوط کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ہمیشہ قومی فیصلہ سازی میں اہم کردار رہا ہے اور اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔ افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا۔ ملکی سیاست میں تاریخی کردار کی وجہ سے فوج کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

آرمی چیف نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے پوری تاریخ میں پاکستانی قوم کا بے مثال احترام اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ ملکی سلامتی اور ترقی میں فوج کے تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بطور آرمی چیف 6 سالہ مدت میں پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے قریب کیا۔ افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن کو یقینی بنایا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کے مشرقی وسطیٰ، خلیجی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان نے اپنے دوستوں کے مفادات کی حمایت کی اور مستقبل میں بھی اپنے دوستوں کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments

- Advertisement -