آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل جان نکولسن کی ملاقات

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی، جس میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
General John Nicholson, Commander Resolute Support Mission in Afghanistan called on Chief of Army Staff General… https://t.co/S46MCNhWNX
— ISPR (@ISPR_Official) July 20, 2016
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ میکنزم اور افغانستان میں پائیدار قیام امن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے گٹھ جوڑکوتوڑنے میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں، جبکہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔