The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں آئی ایس آئی کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچے، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں آئی ایس آئی کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مادرو طن کے دفاع کے لئے آئی ایس آئی کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں پرفخر ہے۔


مزید پڑھیں : جنرل راحیل کی صدر‘ وزیراعظم سے الوداعی ملاقات


اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے ایوان صدر میں ممنوں حسین اور وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف سے بھی الوداعی ملاقاتیں کیں۔ دونوں رہنماؤں نے بطور آرمی چیف جنرل راحیل کی خدمات کو سراہا، تعاون اورحمایت پر آرمی چیف نےصدر اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے بالخصوص آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس موقع پر ملک میں دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل بروز منگل صبح 10 بجے اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں اور ان کی جگہ نامزد آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں