تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کمانڈ تبدیلی کی تقریب، سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے

راولپنڈی : پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔

تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، خواتین سمیت دیگر نے راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویزکیانی کی بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران بھی شریک ہوئے۔

پروقار تقریب میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی اور سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔

Comments

- Advertisement -