site
stats
پاکستان

کابل دھماکا، آرمی چیف قمر باجوہ کی مذمت اور اظہارِ افسوس

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے کابل دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور پاکستانی سفارت خانے سمیت دیگرسفارت خانوں کو پہنچنے والے نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آرمی چیف قمرباجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف افغان عوام اور فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ سب کا مشترک مسئلہ ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے اس لیے ایسے واقعات میں ہونے والے ناقابل تلافی جانی نقصان کے درد سے باخوبی واقف ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزکابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے* کے نتیجے میں 80 افراد جاں بحق اور300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top