The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کا شاہد آفریدی کی گیند پرچوکا

راولپنڈی: آج یومِ آزادی کےموقع پر پاکستان الیون اور آرمی الیون کے درمیان ایک میچ کھیلا جارہا ہے جس کا آغاز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا لگا کر کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق پاکستان الیون اور آرمی الیون کے درمیان کرکٹ میچ جی ایچ کیو اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

raheel sharif

میچ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد میں صرف کی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس میچ میں مہمانِ خصوصی ہیں اور میچ کا آغاز انہوں نے قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی گیند کھیل کرکیا۔

آرمی چیف نے شاہد آفریدی کی گیند پر بائیں جانب انتہائی عمدگی سے شاٹ کھیلا کہ گیند سیدھا باوٗنڈری پار کرگئی۔

شاٹ کھیلنے کے بعد آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور مہمانِ خصوصی کے لئے مخصوص جگہ پر تشریف فرما ہوگئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں