اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوم آزادی پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران کےاعزازمیں عشائیہ دیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق تقریب کے شرکاء نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر پاک فوج کی کاکردگی کو سراہا اور آرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب نےقوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں، جس کے باعث عوام نے بے مثال انداز میں یوم آزادی منایا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب کے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی، تقریب میں سابق فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہوئے۔
#COAS Reception Indep Day for serving,retd soldiers& offrs.Congrats all on indep day-1 pic.twitter.com/N4GwwAFqzn
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 14, 2015