The news is by your side.

Advertisement

بھارت کیساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں، آرمی چیف

لندن : جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی.

اس موقع پرآرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کےساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں لیکن ملکی وقار اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پانچ ہزار فوجی شہید ہوئے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے

جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا، عشائیہ میں لارڈ نذیر، ایم پی خالد محمود ، جیرالڈ کاف مین اور آرچ بشپ آف کینٹر بری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں