راولپنڈی: چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے اہم ملاقات کی.
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تعلقات مثالی اور باہمی اعتماد پر محیط ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چینی جنرل ژینگ یوژیا نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی بھائی ہیں، دونوں ممالک مثالی دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں.
چینی جنرل ژینگ یوژیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردارقابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی تمام دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہیں.
چینی جنرل کا کہنا تھا کہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف بھی پاکستان کی کارروائیاں قابل قدر ہیں، سی پیک سے چین اور پاکستان دونوں کو مثالی فائدہ ہوگا، سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کےاقدامات اطمینان بخش ہیں.
اس دورے کے مطابق چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژینگ یوژیا نے یادگار شہداپر پھول بھی چڑھائے.
کرنل سہیل عابد کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، آرمی چیف کا اظہار رنجیدگی
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔