The news is by your side.

Advertisement

یورپی یونین کے خصوصی نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد: یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرانز مائیکل ملی بن نے ملاقات کی ، جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرانز مائیکل ملی بن ، جو افغانستان کیلئے یورپی یونین کے مشن کے سربراہ بھی ہیں ، ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خطے میں استحکام کیلئے کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں